نجی سکول و کالجز کو انتظامی معاملات کے لئے ادارے کھولنے اور ضروری سٹاف کو بلانے کی اجازت
نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا نے وفاقی دارالحکومت کے نجی سکول و کالجز کو انتظامی معاملات کے لئے ادارے کھولنے اور ضروری سٹاف ممبران کو بلانے کی اجازت دیتے ہوئے طلباء سے ایڈوانس فیسیں لینے سے سختی سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں 31 مئی تک معطل رہیں گی
پیرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال یوسفزئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ تین سے چار افراد سکولز میں آ سکتے ہیں اور ملازمین کی تنخواہیں، یوٹیلیٹی بلز ادائیگی سمیت انتظامی امور سرانجام دے سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے پیشگی فیس نہ لیں بلکہ ماہانہ فیس وصول کی جائے۔ پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو تمام اساتذہ کی تنخواہیں دینے کی بھی ہدایت، دوسری جانب نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے آفس کھولنے اور ماہانہ بنیاد پر اپریل اور مئی کی فیس لینے کی اجازت بارے سرکاری فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے
Comments
Post a Comment