تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے دیگر تمام ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ کے برابر ہوگیا۔۔۔

 

کی تباہ کاریوں نے پاکستانی اور دیگر کمزور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ دنیا کے طاقتور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ کے برابر کر دی ہے۔
ایک وقت تھا جب یورپ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، جاپان، امریکا، کینیڈا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاسپورٹ انتہائی طاقتور تصور کیے جاتے تھے۔ ان ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز بیشتر ممالک میں بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے تھے، تاہم اب ایسا نہیں رہا۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اب تقریباً تمام ہی ممالک ایک دوسرے کیساتھ فضائی و زمینی رابطے بند کر چکے ہیں۔
اب کسی بھی ملک کے شہری کو کسی دوسرے ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یعنی تقریباً تمام ہی ممالک سفری پابندیاں عائد کر چکے۔ ان سفری پابندیوں کے باعث دنیا کے طاقتور ممالک اور کمزور ممالک، سب ہی کے پاسپورٹ کی رینکنگ ایک برابر ہوگئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ مہلک کرونا وائرس دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ہر گزارتے دن کیساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

Comments